ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / دہلی میں آٹو، ٹیکسی کی ہڑتال سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا 

دہلی میں آٹو، ٹیکسی کی ہڑتال سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا 

Tue, 26 Jul 2016 21:06:16    S.O. News Service

 

نئی دہلی، 26؍جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )ایپ بیسڈ ٹیکسی سروس کی مخالفت میں شہر کے آٹو اور ٹیکسی یونینوں نے آج سے غیر معینہ ہڑتال شروع کر دی ہے۔اس سے ہزاروں مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔آٹو اور ٹیکسی کے 20 یونینوں نے مل کر مشترکہ ورکنگ کمیٹی بنائی ہے۔اسی کمیٹی نے غیر معینہ ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔کمیٹی نے دعوی کیا کہ ہڑتال کی حمایت میں تقریباََ85000آٹواور15000کالی پیلی ٹیکسیاں دارالحکومت کی سڑکوں سے غائب ہیں۔دہلی حکومت نے اس ہڑتال کوسیاست سے متاثر بتایا ہے اور کہا ہے کہ ایپ پرمبنی کیب سروس پر پابندی لگانے کا فیصلہ اس کے دائرہ اختیار میں نہیں آتاہے، لہٰذا اس معاملے میں مرکزی حکومت کو ہی کچھ کرنا چاہیے ۔ہڑتال کی وجہ سے مسافروں کو سخت مشکلات کاسامناکرناپڑرہا ہے۔کناٹ پلیس، ریلوے اسٹیشن اور آئی ایس بی ٹی جیسی جگہوں پر مسافروں کو آمدورفت کے وسائل نہیں مل پارہے ہیں۔آل دہلی آٹو-ٹیکسی ٹرانسپورٹ کانگریس یونین(اے ڈی اے ٹی ٹی سی یو ) کے صدر کشن ورما نے کہا کہ آٹواور ٹیکسی کے ڈرائیور ایپ پرمبنی خدمات کی مخالفت کر رہے ہیں۔ورما نے کہاکہ اوبر اورا ولا کے پاس دہلی میں ٹیکسی چلانے کی پرمٹ نہیں ہے پھر بھی ہماری روزی روٹی چھیننے کے لیے حکومت انہیں اپنی گاڑیاں چلانے دے رہی ہے۔
 


Share: